Posts

Showing posts from November, 2023

چناوی ماحول میں مشاہدات کی ایک حقیقی مگ خوفناک تصویر

🖋️----از *عرفان نعمانی* اسمبلی انتخابات راجستھان  ٢٠٢٣      اس بار کیا چناوی ماحول ہے؟ کیا لگ رہا ہے؟ آپکے یہاں سے کون سے دعویدار کے جیتنے کے چانس ہیں؟ اچھا جناب دونوں معروف پارٹیوں کے علاوہ دیگر پارٹی میں سے بھی کسی نے مسلم امیدوار کو توجہ یا تو بالکل نہیں دی یا پھر مجبوراً ہی قسم کھانے کو دی ہے! اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟؟؟ ! تو زیادہ تر بلکہ قریب قریب جو جوابات سننے کو ملے وہ یہ تھے - - - کہ حضرت اپنے کو کیا کرنا ہے؟ اتنا ٹائم ہی نہیں! ہم اپنا کام دیکھیں یا ان فالتو کاموں میں ٹائم خراب کریں - - - کوئی جیتے کوئی ہارے مولانا ہمیں اور آپکو تو کما کے ہی کھانا ہے، تو کسی نے کہا _____ کچھ نہیں حضرت ایک وقت تھا جب فلاں پارٹی کا جھنڈا دن رات اٹھائے پھرا، گھر بار چھوڑ کر، مسلسل کئ دنوں تک بیوی بچوں اور اہل خانہ کو چھوڑ کر پردیس میں پڑا رہا، بھوک پیاس جھیلی پارٹی کو وقت دیا، اور تو اور opposition میں رہتے ہوئےجب پارٹی کو دھرنے، جلوس، ریلیاں اور نکڑ سبھائیں کرنی ہوتی تو ان سب معاملات میں ہمیشہ پیش پیش رہے یہاں تک کہ پولس کی لاٹھیاں بھی کھائئں اور جیل میں بھی گئے لیکن...